turky-urdu-logo

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی حملے کی شدید مذمت، پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ایردوان نے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور شہداء کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس دوران پاکستان کی جانب سے تحمل اور بردباری کی پالیسی کو سراہا اور کہا کہ جموں و کشمیر میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی غیرجانبدار، شفاف اور قابلِ اعتماد بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستانی تجویز بروقت اور مناسب ہے۔

صدر ایردوان نے زور دیا کہ ترکیہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے، اور سفارتی روابط اس سلسلے میں جاری رہیں گے۔

یہ ٹیلیفونک رابطہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔

Read Previous

قطری وزیرخارجہ کا پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی حملے کی شدید مذمت، انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

Read Next

پاکستان نے بھارت کے 25 ہیروپ ڈرونز مار گرائے، ترجمان پاک فوج

Leave a Reply