وزیراعظم شہباز شریف کو قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں 26 مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے جبکہ متعدد مساجد تباہ ہوئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقدام جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
قطر کے وزیراعظم نے اس المناک واقعے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ قطر اس کشیدہ صورتحال میں کمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
															