turky-urdu-logo

بھارتی جارحیت کا دندانِ شکن جواب دیا جائے گا، وقت اور جگہ کا تعین خود کریں گے: ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔

بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے نقصان اور پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے متعلق تازہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے مساجد، سول آبادی اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے اسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

بھارت نے مساجد، سول آبادی اور ہائیڈرو اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جس سے 26 شہری شہید ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا بھارتی جارحیت کا بھرپور طریقے سے جواب دیا گیا، بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون گرایا گیا، کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا گیا، آئندہ بھی بھارتی جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیتے رہیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔

Read Previous

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا بزدلانہ حملے پر شدید احتجاج

Read Next

اقوام متحدہ، امریکا، چائنہ، روس، قطر سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

Leave a Reply