turky-urdu-logo

ترک سفارتخانہ اسلام آباد میں بچوں کا قومی دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارت خانے کے سبزہ زار میں 23 اپریل ‘بچوں کا قومی دن’ پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

یہ دن عظیم رہنما غازی مصطفی کمال اتاترک کی جانب سے دنیا بھر کے بچوں کے نام کیا گیا تھا، جسے سفارت خانے میں نہایت پر مسرت انداز میں منایا گیا۔ تقریب میں شامل تمام بچے نہایت خوش نظر آئے اور ماحول خوشگوار سرگرمیوں سے گونجتا رہا۔

اس موقع پر ترک سفیر ڈاکٹرعرفان نذیر اوغلو  بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ، ان کے ساتھ فٹ بال بھی کھیلا اور حوصلہ افزائی کی۔

تقریب میں ترکیہ اور پاکستان  کے قومی پرچم لہرائے گئے  اور بچوں کے لیے مختلف رنگا رنگ سرگرمیوں نے تقریب کو یادگاربنا دیا۔

Read Previous

ترکیہ کا پاکستان سے اظہار یکجہتی، سفیر عرفان نذیر اوغلو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

Read Next

استنبول میں عبدالرحمان پشاوری کی 100 ویں برسی کے موقع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

Leave a Reply