turky-urdu-logo

سیما آچان: کینیڈا کی پارلیمنٹ میں منتخب ہونے والی پہلی ترک نژاد رکن

انجینئر اور کاروباری شخصیت سیما آچان کینیڈا کی پارلیمنٹ میں منتخب ہونے والی پہلی ترک نژاد رکن بن گئی ہیں۔ لبرل پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سیما آچان نے اوک وِل ویسٹ کے حلقے سے 52.64 فیصد ووٹ حاصل کیے اور اپنے حریف کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار ٹم کروڈر کو شکست دی۔

یاد رہے کہ سیما آچان کا تعلق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے ہے، انہوں نے 2003 میں ایشک یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور 2007 سے کینیڈا میں مقیم ہیں۔ وہ دو بچوں کی ماں ہیں اور مقامی روبوٹکس کمپنی کی مالک ہیں، جہاں وہ انجینئرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

وہ کینیڈین ترک فیڈریشن کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں اور کینیڈا میں ترک برادری کی ایک معروف اور فعال شخصیت سمجھی جاتی ہیں۔

اپنی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، سیما آچان نے سماجی خدمات میں بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ وہ اوک وِل لائنز کلب کی صدر رہ چکی ہیں اور رائل کینیڈین ایئر کیڈٹس اور مختلف اسکول ایسوسی ایشنز کے ساتھ رضاکارانہ طور پر وابستہ رہی ہیں۔

سیما آجان کی کامیابی کو کینیڈین ترک برادری کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، اور اسے بین الثقافتی نمائندگی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Read Previous

اٹلی کی کمپنیاں ترکیہ کو ایشیا، مشرق وسطی اور افریقہ تک رسائی کے ایک دروازے کے طور پر دیکھیں: صدر ایردوان

Read Next

ترک-ازبک ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے انقرہ میں ازبک کھانوں کی دلکش پیشکش

Leave a Reply