turky-urdu-logo

اٹلی کی کمپنیاں ترکیہ کو ایشیا، مشرق وسطی اور افریقہ تک رسائی کے ایک دروازے کے طور پر دیکھیں: صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اٹلی کی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ترکیہ کو ایشیا، مشرق وسطی اور افریقہ تک رسائی کے ایک دروازے کے طور پر دیکھیں، بالکل اسی طرح جیسے ترک کمپنیاں اٹلی کو یورپ میں داخلے کا گیٹ وے سمجھتی ہیں۔

صدر ایردوان منگل کے روز چوتھی بین الحکومتی ترک-اٹلی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یاد رہے کہ ترک صدر نے یہ دورہ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی دعوت پر کیا۔

روم میں ایک تجارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ علاقائی تنازعات، جنگوں اور 2023 کے تباہ کن زلزلے کے باوجود ترکیہ کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک ایسے معاشی دور سے گزر رہی ہے جس میں تحفظ پسندی اور اندرونِ ملک مرکوز پالیسیوں پر زور دیا جا رہا ہے۔ ہم سب کسٹمز ٹیرف پر جاری عالمی کشمکش کو دیکھ رہے ہیں۔ ترکیہ اس متحرک ماحول کو کامیابی سے سنبھالنے اور اسے اپنے لیے مواقع میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

صدر ایردوان نے مزید یہ کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یورپ میں سیکیورٹی اور دفاع کے شعبے کی توسیع میں اپنے حصے کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں میں اضافہ ہمارے بہترین مفاد میں ہوگا۔

Read Previous

اقتدار کے پہلے 100 روز: ٹرمپ کی مقبولیت سات دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

Read Next

سیما آچان: کینیڈا کی پارلیمنٹ میں منتخب ہونے والی پہلی ترک نژاد رکن

Leave a Reply