turky-urdu-logo

اقتدار کے پہلے 100 روز: ٹرمپ کی مقبولیت سات دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے حال ہی میں دوسری بار امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالا ہے، اپنی سیاسی تاریخ کے سب سے مضبوط عوامی جائزوں کے ساتھ وائٹ ہاؤس واپس آئے۔ مگر صدارت کے پہلے 100 روز مکمل ہوتے ہی ان کی عوامی مقبولیت سات دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سی این این اور ایس ایس آر ایس (SSRS) کے تازہ ترین سروے کے مطابق، ٹرمپ کی صدارتی کارکردگی کی منظوری کی شرح مارچ کے مقابلے میں 4 پوائنٹس کم ہوئی ہے اور فروری کے آخر سے اب تک اس میں 7 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سروے میں صرف 22 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی کارکردگی سے اطمینان کا اظہار کیا ہے جو کہ اب تک کی سب سے کم شرح ہے، جبکہ 45 فیصد نے ان کی کارکردگی کو مضبوطی سے مسترد کیا۔

سیاسی وابستگی کے لحاظ سے ٹرمپ کی مقبولیت میں واضح تفریق برقرار ہے۔ ایک طرف 86 فیصد ریپبلکنز اب بھی ان کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ 93 فیصد ڈیموکریٹس ان کی کارکردگی کو مسترد کرتے ہیں۔

تاہم سب سے تشویشناک اشارے آزاد ووٹرز (Independents) کی جانب سے آئے ہیں، جہاں ٹرمپ کی منظوری کی شرح 31 فیصد تک گر گئی ہے، جو ان کے پہلے دورِ صدارت کی کم ترین سطح کے برابر ہے۔

مجموعی طور پر ٹرمپ کی 41 فیصد منظوری کی شرح انہیں کم از کم سابق امریکی صدر آئزن ہاور کے بعد صدارت کے پہلے 100 دن مکمل کرنے والے کسی بھی نومنتخب امریکی صدر میں سب سے کم مقبول بناتی ہے، یہاں تک کہ یہ شرح ان کے اپنے پہلے دورِ صدارت سے بھی کم ہے۔

Read Previous

صدر ایردوان کا دورہ اٹلی، چوتھے بین الحکومتی اجلاس میں شرکت

Read Next

اٹلی کی کمپنیاں ترکیہ کو ایشیا، مشرق وسطی اور افریقہ تک رسائی کے ایک دروازے کے طور پر دیکھیں: صدر ایردوان

Leave a Reply