turky-urdu-logo

اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے، پیوٹن کا دوٹوک موقف

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر فلسطینی ریاست کے قیام کو اسرائیل فلسطین تنازع کا "واحد اور پائیدار حل” قرار دیا ہے۔ یہ بیان انہوں نے ماسکو میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ملاقات کے دوران دیا۔

انہوں نے کہا کہ حماس اور اسرائیل کی جاری جنگ نے پورے خطے کو غیریقینی صورتحال میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کا واحد حل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

قطری امیر نے بھی فلسطینی ریاست کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ "آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر مشرق وسطی میں امن کا خواب ممکن نہیں۔”

Read Previous

غزہ میں انسانی بحران، 20 لاکھ سے زائد افراد محصور: اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشافات

Read Next

صومالی لینڈ نے ترکیہ کی زیرقیادت صومالیہ سے مذاکرات سے دستبرداری اختیار کر لی

Leave a Reply