صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے صدارتی کمپلیکس میں غزہ کے مظلوم بچوں کے لیے افطار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ غزہ کے بچوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ آج صدارتی کمپلیکس میں ہم نے صدی کی سب سے وحشیانہ نسل کشی کے متاثرین کی میزبانی کی ہے۔ غزہ کے غیور اور بہادر بچوں کو یہاں خوش آمدید کہنے پر میں بے حد مسرت محسوس کر رہا ہوں۔
صدر ایردوان نے افطار میں شریک ہونے والے فلسطینی خاندانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں ان بہادر خاندانوں کے ساتھ رمضان المبارک کے اس مبارک مہینے میں افطار کے دسترخوان پر بیٹھا ہوں جنہوں نے ڈٹ کر اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کیا۔ میں اس افطار میں شریک ہونے والے فلسطینی خاندانوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ ہمارے درمیان بھائی چارے کو بڑھائے گا۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ ظلم اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانے والے، شہادت کے جام کو وقار، عاجزی اور چہروں پر مسکراہٹ سے پینے والے فلسطین کے تمام شہیدوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں یہ افطار تقریب ترکیہ اور فلسطین کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاس ہے۔ ترکیہ نے ہر محاز پر ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے۔

اس موقع پر صدر ایردوان غزہ کے مظلوم بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
