ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترکیہ پارلیمنٹ کی انسانی حقوق تحقیقاتی کمیشن کی چیئرپرسن اور رکن پارلیمنٹ دریا یانک سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طویل عرصے سے گہرے ثقافتی، سفارتی اور معاشی تعلقات قائم ہیں۔
دونوں شخصیات کے درمیان تجارت، ثقافت، اور انسانی حقوق کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں اسٹریٹجیک تعاون کو مضبوط بنانے اور تاریخی تعلقات کو ایک مضبوط مستقبل کے لیے مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
