turky-urdu-logo

تركیہ، یورپ میں جان پھونكنے كی مكمل صلاحیت ركھتا ہے

تركیہ كے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے كہ یہ ترکیہ ہی ہے جو یورپ میں ایک نئی جان پھونکنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ یورپی معیشت اور آبادیاتی ڈھانچہ تیزی سے عمر رسیدہ ہو رہا ہے۔

صدر ایردوان نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حقیقت کو اہمیت دیتے ہیں کہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات حال ہی میں اپنی پرانی ترتیب کو بحال کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں ہونے والی پیش رفت کے ساتھ ساتھ یوکرین جنگ کے تناظر میں ہونے والی بات چیت نے یورپ میں ترکیہ کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے۔

ترکیہ کی یورپی یونین میں مکمل رکنیت اسے بچا سکتی ہے۔ ہم یورپ کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Read Previous

جرمنی : قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین کامیاب

Read Next

پاکستان بھر میں ماگس امتحان کا کامیاب انعقاد

Leave a Reply