
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
اس سے قبل انہوں نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات کی جس میں غزہ-اسرائیل، روس-یوکرین جنگ اور شام کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی۔
یاد رہے کہ یہ ملاقات روس-یوکرین جنگ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر ترکیہ کے دارلحکومت انقرہ میں ہو رہی ہے۔