اسلام آباد میں ترکیہ کے عالمی فلاحی ادارے، ترکش کوآپریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی (ٹکا) کی کوآرڈینیٹر محترمہ صالحہ تونا نے پاکستان بیت المال (پی بی ایم) کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہین خالد بٹ سے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران مختلف منصوبوں کے آغاز پر بھی بات چیت ہوئی۔
ماضی کے منصوبوں میں مثبت پیش رفت کے پیش نظر دونوں نے مستقبل میں مزید شراکت داری کرنے کے عزم کا اظہار کیا
