
صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس ٹیلیفونک رابطے میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ نے یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے اپنی پوری کوشش کی ہے، یہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
صدر ایردوان کا مزید یہ کہنا تھا کہ ترکیہ اپنے خطے اور دنیا بھر میں جنگوں کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ جنگوں کا خاتمہ کرنے اور قیامِ امن کے لیے ترکیہ کی کوششوں میں ہاتھ بٹائے۔