
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں صدر زیلنسکی نے یوکرین کی علاقائی سالمیت پر ترکیہ کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے بارے میں بہت اصولی موقف اختیار کیا ہے۔
ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ ہمارے تعلقات ہمیشہ کی طرح اعلی سطح پر ہیں اور میں اس پر جناب صدر ایردوان اور تمام ترک عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت ہماری اولین ترجیح ہے۔ امن میں کوئی نقصان نہیں ہے. اس وقت پوری دنیا روس اور یوکرین کے درمیان اس جنگ میں امن کا انتظار کر رہی ہے۔