
ترکیہ نے منگل کو نیٹو میں شمولیت کے 73 سال مکمل کر لیے ہیں۔ یاد رہے کہ ترکیہ 18 فروری 1952 سے نیٹو کا ایک اہم رکن ہے۔ ترکیہ نے اپنی اسٹریٹجک پوزیشن اور فوجی صلاحیتوں کے ذریعے اتحاد کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ترکیہ کی وزارت خارجہ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "نیٹو میں شمولیت کے 73 سالہ جشن کے موقع پر، ترکیہ اپنی مضبوط مسلح افواج، جدید دفاعی صنعت اور وسیع جغرافیائی تعلقات کے ذریعے بین الاقوامی سلامتی اور استحکام میں اپنی اہم شراکت جاری رکھے ہوئے ہے۔”
وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیہ مشترکہ مفادات اور اقدار پر مبنی یکجہتی کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، خاص طور پر جب یورو-ایٹلانٹک سلامتی کے مستقبل کی تشکیل ہو رہی ہے