turky-urdu-logo

ترکیہ اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کیلئے تیار ہے: آمینہ ایردوان

پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران، خاتون اول آمینہ ایردوان  نے اسلام آباد میں چیف منسٹر پنجاب، مریم نواز شریف کی میزبانی میں، پاکستان ترکیہ پارٹنر شپ برائے  سسٹین ایبلٹی کے تحت سرکلر اکانومی پروگرام میں شرکت کی۔

آمینہ ایردوان  نے اپنے خطاب میں کہا کہ، اگر ہمیں ماحولیاتی بحران سے نمٹنے میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہمیں ایک جامع نقطہ نظر اختیار کرنا ہوگا۔ ہماری ترجیحی فہرست میں سب سے پہلے سرکلر اکانومی  کو جلد از جلد نافذ کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ،  اگر سرکلر  اکانومی کو فروغ دیں، تو ہم کم آلودگی والے سیارے کی تشکیل کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے، آمینہ نے SifirAtik تحریک کی کامیاب مثال پیش کی، جو پائیدار ترقی اور سرکلر معیشت کے میدان میں ایک متاثر کن ماڈل ہے، جو مقامی سطح سے عالمی سطح تک پھیل رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان کو اپنے علم اور تجربات فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ، ترکیہ اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ماحول دوست طریقوں کی ترویج میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ خاتون اول نے امید ظاہر کی کہ، دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی مسائل پر تعاون ہمیشہ قائم رہے گا اور دونوں ممالک  دنیا کے لیے فائدہ مند متعدد منصوبوں پر ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب، مریم نواز کا کہنا تھا کہ، ترکیہ کے ویسٹ مینجمنٹ ماڈل نے ہمیں اس ستھرا پنجاب پروگرام کی تشکیل میں بے حد مدد فراہم کی۔  میں محترمہ آمینہ ایردوان کی شکر گزار ہوں، جنہوں نے صفائی کے لئے ہمیں بین الاقوامی بہترین طریقہ کار سے روشناس کروایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، ترکیہ کے ویسٹ مینجمنٹ ماڈل کی بدولت ہم نے پنجاب میں جدید، مؤثر اور پائیدار صفائی کا نظام تشکیل دیا ہے۔ سُتھرا پنجاب پروگرام محض سڑکیں صاف کرنے کا منصوبہ نہیں،صحت کا تحفظ، معاشی استحکام، اور جدید پنجاب کی تعمیر کا مشن ہے۔

Read Previous

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان 24 معاہدوں پر دستخط، تجارتی تعاون کے فروغ پر اتفاق

Read Next

ترکیہ اور پاکستان، اتحاد امت کے محافظ

Leave a Reply