turky-urdu-logo

صدر رجب طیب ایردوان کل پاکستان پہنچیں گے، اسٹریٹیجک معاہدے متوقع

صدر، رجب طیب ایردوان کل پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، جہاں ان کا شاندار خیرمقدم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، صدر ایردوان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوگا، پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیارے اسے پروٹوکول کے طور پر اسکارٹ کریں گے۔

صدر ایردوان، ملائیشیا اور انڈونیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان آئیں گے، جہاں وہ وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف سمیت پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی، جبکہ پاک-ترک ہائی لیول اسٹریٹجک کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی صدر ایردوان اور وزیراعظم پاکستان مشترکہ طور پر کریں گے۔

دورے میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں غزہ کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کے حالات شامل ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت دفاعی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اہم فیصلے کرے گی۔

پاکستان اور ترکیہ  کے درمیان حالیہ برسوں میں دفاعی تعاون نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ پاکستان ترکیہ سے ملجم پروجیکٹ کے تحت جنگی بحری جہاز خریدنے والا پہلا ملک ہے۔ علاوہ ازیں ، پاکستان نے ترکیہ سے آقنچی، بیرکتار اور ٹی بی-2 جیسے جدید ترین ڈرونز بھی حاصل کیے ہیں۔

مزید برآں، دونوں ممالک مشترکہ طور پر پانچویں جنریشن کے فائٹر جیٹ ‘ٹی ایف-ایکس’ پر کام کر رہے ہیں اور اس کے پاکستان میں اسمبلی لائن قائم کرنے پر بھی اتفاق ہو چکا ہے، جو دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہوگا۔

Read Previous

صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کی ملاقات

Read Next

صدر ایردوان کا ملائیشیا کا دورہ، باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم

Leave a Reply