turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی حماس شوریٰ کونسل کے وفد سے ملاقات، غزہ کی  تعمیر نو پر تبادلہ خیال

ترک صدر، رجب طیب ایردوان نے حماس شوریٰ کونسل کے وفد سے انقرہ میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر ایردوان اور حماس شوریٰ کونسل کے سربراہ، اسماعیل درویش نے غزہ کی جنگ بندی، تعمیر نو اور فلسطینی عوام کی بحالی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، صدر ایردوان  نے اسماعیل درویش کو یقین دلایا کہ، ترکیہ جنگ بندی کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کو طول دینے کے لیے اپنی سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا۔

ملاقات میں غزہ کی ابتر صورتحال اور تعمیر نو کی اشد ضرورت پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسماعیل درویش نے اس موقع پر کہا کہ، غزہ میں حالات انتہائی سنگین ہو چکے ہیں، اور بحالی کے لیے اربوں ڈالرز  درکار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ،  غزہ کی معیشت اور اقتصادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور عالم  اسلام کو فلسطین کی مالی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔

ترکیہ کی حکومت پہلے ہی فلسطینی عوام کی امداد کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے اور اس ملاقات کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ، ترکیہ اپنی سفارتی کوششوں کو مزید تیز کرے گا ، تاکہ خطے میں پائیدار امن اور غزہ کی تعمیر  نو کو یقینی بنایا جا سکے۔

Read Previous

ترک سفیر کا ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کا دورہ، میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال

Read Next

حماس نے مزید 8 یرغمالی رہا کر دیے، اسرائیل 110 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے کا پابند

Leave a Reply