ترک سفارتخانہ، اسلام آباد کل ‘ترک یونیورسٹی فیئر 2025’کا انعقاد کر رہا ہے، جو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ یہ ایونٹ ترکیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے، جہاں ترکیہ کی معروف یونیورسٹیاں اپنی اعلیٰ تعلیم کے پروگرامز کے بارے میں معلومات فراہم کریں گی۔
اس فیئر میں طلباء کو ترک یونیورسٹیوں کے مختلف شعبہ جات اور پروگرامز کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔علاوہ ازیں، طلباء کو اسکالرشپ پروگرامز، تبادلہ تعلیم منصوبے (ایکسچینج پروگرامز)، اور کیریئر رہنمائی کے مواقع کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ یہ ایونٹ ان طلباء کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو بین الاقوامی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں اور اپنی تعلیمی قابلیت کو عالمی سطح پر تسلیم کرانا چاہتے ہیں۔
فیئر کے دوران، ماہرین طلباء کی رہنمائی کریں گے، انہیں یونیورسٹی کے داخلے کے طریقہ کار، تعلیمی ماحول، اور ترکیہ میں رہائش کے متعلق تفصیلات فراہم کریں گے۔ طلباء اور والدین کو موقع دیا جائے گا کہ، وہ ترک یونیورسٹیوں کے نمائندوں سے براہ راست ملاقات کریں اور اپنے سوالات کے جوابات حاصل کریں۔
ترک یونیورسٹی فیئر 2025 ان طلباء کے لیے ایک نادر موقع ہے جو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکالرشپ اور دیگر سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں۔
ترک سفارتخانے کے ایجوکیشن کونسلر آفس بھی اس فیئر کا حصہ ہوں گے۔
خواہشمند طلباء درج ذیل لنک پر خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSeQ8XVHPriMzNenGLt7YkqOjqdLuz2MkLAsmWI4DHHxUbrDxg/viewform
