turky-urdu-logo

پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش مقام ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ، محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یو ایس چیمبر آف کامرس میں امریکا پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران محسن نقوی نے مائننگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بےپناہ مواقع موجود ہیں، اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

وزیر داخلہ نے امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ، پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے اور سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ،ضروری این او سی کے اجراء میں بہتری لائی گئی ہے، تاکہ سرمایہ کاری کا عمل آسان ہو۔

محسن نقوی نے امریکی بزنس کونسل کو یقین دلایا کہ،سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے،تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

Read Previous

ترکیہ کا انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین سے اظہار تعزیت

Read Next

موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث عدیل نامی انسانی اسمگلر گرفتار

Leave a Reply