turky-urdu-logo

غزہ جنگ کے دوران مائیکروسافٹ نے اسرائیلی فوج کو اپنے سروسز فراہم کئے

 مائیکروسافٹ، اسرائیلی فوج کو کلاؤڈ سروسز اور مصنوعی ذہانت کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اور لیک ہونے والے دستاویزات کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ تنازع کے آغاز کے بعد اس کا دائرہ کار نمایاں طور پر بڑھا ہے۔

ڈراپ سائٹ نیوز کی حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق، اسرائیل ،مائیکروسافٹ کے بڑے عالمی شراکت داروں میں شامل ہو چکا ہے، اور غزہ پر حملوں کے بعد انجینئرنگ سپورٹ اور کنسلٹنسی کی مد میں تقریبا1 کروڑ ڈالرز خرچ کیے جا چکے ہیں۔

مائیکروسافٹ نے اس رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کی اور اس حوالے سے انادولو ایجنسی کی درخواست پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اسرائیلی فوج کی مائیکروسافٹ خدمات کے استعمال میں بے مثال اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں جون 2023 سے اپریل 2024 کے دوران کلاؤڈ اسٹوریج کا استعمال 155 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا، اور مئی 2024 میں رفح حملے سے قبل اپنے عروج پر پہنچ گیا۔

مائیکروسافٹ کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی خدمات میں ترجمے کے آلات اور Azure OpenAI شامل ہیں، جو فوج کے مجموعی استعمال کا تقریبا 75 فیصد ہیں۔

رپورٹس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ،لیونڈرٹیکنالوجی کا ذکر بھی کیا گیا ہے، جو غزہ کے 2.3 ملینشہریوں کا ڈیٹا اکھٹا  کرکے ممکنہ طور پر حماس سے تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس نظام  نے ابتدائی طور پر تقریبا 37 پزارفلسطینیوں کو مشکوک قرار دیا ہے۔

غزہ کی جنگ نے ٹیکنالوجی کمپنیوں میں فوجی معاہدوں کے حصول کے لیے گولڈ رش پیدا کر دی ہے، اور مائیکروسافٹ نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بڑی رعایتیں پیش کی ہیں۔

دستاویزات ایک وسیع تر رجحان کو ظاہر کرتی ہیں، جہاں ٹیکنالوجی کمپنیاں فوجی آپریشنز کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔ اس سے قبل گوگل کی جانب سے اسرائیلی دفاعی فورسز کو مصنوعی ذہانت کی مدد فراہم کرنے کی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے ساتھ مائیکروسافٹ کے معاہدے کی مجموعی مالیت کا انکشاف نہیں کیا گیا، لیکن دستاویزات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ یہ فراہم کردہ سپورٹ اخراجات سے کہیں زیادہ ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع سے مائیکروسافٹ کے ساتھ تعلقات کی حد واضح کرنے کی درخواست کی گئی تو ان کا کہنا تھا: "ہم اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔”

Read Previous

پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کا آتشزدگی کے شکار ہوٹل کا دورہ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

Read Next

 اسرائیل کی مستقل حمایت صدر ٹرمپ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیر خارجہ مارکو روبیو

Leave a Reply