پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ، محسن نقوی نے دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن کے لنکن لبرٹی ہال میں ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کی۔
محسن نقوی نے عشائیے کے دوران امریکی سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، کانگریس کے رکن کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس، اور ریاست میسیسیپی کے گورنر فلپ برینٹ سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقات کی۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کمہنا تھا کہ، امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، میں شاہد ہوں کہ، امریکی عوام نے ٹرمپ کی صدارت کو زبردست انداز میں منایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ، ٹرمپ کے دور میں پاک-امریکا تعلقات ایک نئے باب میں داخل ہوں گے، جو دونوں ممالک کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔
															