turky-urdu-logo

غزہ پر قبضے کی تمام کوششوں کا طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا: ابو عبیدہ

فلسطینی  مزاحمتی تنظیم، حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ، حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور انہوں نے دوسرے فریق اسرائیل پر زور دیا کہ، وہ بھی اس معاہدے کا احترام کرنے کی پابندی کریں۔

گزشتہ روز  غزہ میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد، امدادی سامان کے ٹرک مصر سے غزہ میں داخل ہونا شروع ہوگئے، اور حماس نے جنگ بندی کے پہلے روز اسرائیل کی تین خواتین قیدیوں کو رہا کر دیا۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے آج 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ،  جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہے اور اگر اسرائیل اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو یہ پورے عمل کو خطرے میں ڈال دے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ،  حماس غزہ کے قبضے کو تمام برائیوں کی جڑ سمجھتی ہے اور وہ اس قبضے کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں میں مصروف ہے۔ ابو عبیدہ نے خبردار کیا کہ،  غزہ پر قبضے کی تمام کوششوں کا طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔

Read Previous

افغان نائب وزیر خارجہ نے لڑکیوں کی تعلیم پرعائد پابندی کو ناانصافی قرار دے دیا

Read Next

پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپورٹ، نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح

Leave a Reply