turky-urdu-logo

غزہ جنگ بندی معاہدہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کیلئے اہم قدم ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

نومنتخب امریکی صدر ،ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو اپنی تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ،یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ واشنگٹن میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس معاہدے کو ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ، یہ امن کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ، وہ سرحدی حفاظتی اقدامات پر توجہ دیں گے اور افتتاحی خطاب میں سرحدی دراندازی کو روکنے کے لیے اقدامات کا خاکہ پیش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ، فوج کو آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم تعمیر کرنے کا حکم دیں گے اور فوجی کمزوریوں کو دور کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا ےتھا کہ،  وہ سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کیس کے ریکارڈ کو جاری کریں گے اور رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل سے متعلق ریکارڈ بھی عوام کے سامنے لائیں گے۔ اس کے علاوہ، عوامی دلچسپی کے حامل دیگر دستاویزات بھی منظرعام پر لانے کا وعدہ کیا۔

ٹرمپ نے خواتین کے اسپورٹس میں مرد کھلاڑیوں کے داخلے کو روکنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ، وہ اس پر فوری طور پر عمل درآمد کریں گے۔ اس کے علاوہ، ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے مستقبل پر بات کی اور کہا کہ، امریکا کو اس کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہیے، تاکہ اس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کو بڑھایا جا سکے۔

ایلون مسک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، یہ کامیابی صرف آغاز ہے اور آگے مزید تبدیلیاں کرنی ہوں گی،  تاکہ امریکا کو صدیوں تک مضبوط اور محفوظ بنایا جا سکے۔

نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث انڈور منتقل کی گئی ہے، جو 40 سال بعد امریکی تاریخ میں پہلی بار ہو رہی ہے۔ تقریب میں جاپان، بھارت، آسٹریلیا کے وزرا خارجہ سمیت دنیا بھر سے اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

Read Previous

ترکیہ کا نائیجیریا میں ایندھن ٹینکر کے دھماکے میں ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

Read Next

افغان نائب وزیر خارجہ نے لڑکیوں کی تعلیم پرعائد پابندی کو ناانصافی قرار دے دیا

Leave a Reply