turky-urdu-logo

TIKA اور UNFPA کا جارجیا میں خواتین اور معذور افراد کے لیے صحت کی سہولیات میں تعاون کا منصوبہ

16جنوری کو جارجیا میں ترکیہ کی تعاون اور ترقیاتی ایجنسی (TIKA) اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے درمیان خواتین کی صحت کو بہتر بنانے اور معذور افراد کے لیے صحت کی سہولیات تک رسائی بڑھانے کے لیے تعاون پروٹوکول پر دستخط ہوئے۔

یہ پروٹوکول TIKA کے تبلیسی کوآرڈینیٹر،  زینب بیرق اور UNFPA جارجیا کنٹری آفس کی ڈائریکٹر،  مریم بندزیلادزے نے دستخط کیے۔ اس کا مقصد خواتین کو سرویکل کینسر کی اسکریننگ سروسز تک رسائی فراہم کرنا اور تولیدی صحت کی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔

پروٹوکول کے تحت TIKA جارجیا میں خواتین کے کینسر اسکریننگ مراکز کو آلات کی فراہمی کرے گی، تاکہ معذور خواتین کو صحت کی خدمات تک رسائی میں آسانی ہو۔ یہ تعاون معذور خواتین کے لیے جلد تشخیص کے مواقع بڑھانے اور صحت کی خدمات تک تیز اور آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زینب بیرق نے معذور خواتین کے لیے صحت کی خدمات تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ،  یہ پروٹوکول دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بناتا ہے اور خواتین کی صحت سماجی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ اشتراک پائیدار ترقی اور مساوات کے اصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔

UNFPA جارجیا کنٹری آفس کی ڈائریکٹر،   مریم بندزیلادزے نے کہا کہ،  یہ   پروٹوکول ترقیاتی عمل میں کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے اور یہ یقینی بناتا ہے کہ ، ہر شخص کو معیاری صحت کی خدمات تک مساوی رسائی حاصل ہو۔

Read Previous

حماس لیڈر خلیل الہیہ کا غزہ سپورٹ پر ترکیہ کا شکریہ

Read Next

ترک ہلال احمر نے 2024 میں 46 ملین افراد کو امداد فراہم کی

Leave a Reply