turky-urdu-logo

اسرائیلی فوج اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہی: ترجمان حماس

قطر کے دارالحکومت، دوحہ میں وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ،  اس معاہدے کو ممکن بنانے کے لیے قطر، مصر اور امریکا کی مشترکہ کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ،  جنگ بندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا اور حماس و اسرائیل کے مابین طے شدہ مراحل پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

حماس کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس معاہدے کو فلسطینی عوام کی عظمت اور غزہ میں جاری مزاحمت کی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔ حماس کا کہنا تھا کہ ، یہ معاہدہ فلسطینی عوام، امت مسلمہ، اور عالمی آزادی پسند تحریکوں کی ایک اہم کامیابی ہے، جو 15 ماہ سے زائد عرصے تک جاری شجاع مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ،  غزہ کے صابر عوام کے حقوق کا دفاع ان کی اولین ترجیح رہے گا۔ حماس نے دنیا بھر کے ان افراد اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں جنگ بندی معاہدے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ ان کے مطابق، یہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ،  اسرائیلی فوج اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہی۔

اس معاہدے کو فلسطینی عوام کے حقوق اور عالمی یکجہتی کی جیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے جنگ کے متاثرین کے لیے امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔

Read Previous

پاکستان-ترکیہ دوستی میوزیم کا افتتاح

Read Next

غزہ جنگ بندی معاہدہ: 15 ماہ کی جنگ کے خاتمے کے بعد امدادی سرگرمیاں شروع

Leave a Reply