turky-urdu-logo

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ، پاکستان اور ترکیہ مذہب، بھائی چارے، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ترکیہ میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ، دونوں ممالک علاقائی اور عالمی مسائل پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پاک-ترکیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ، پارلیمانی سطح پر رابطوں کے فروغ سے دوطرفہ دوستانہ  تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو نے اسپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ،  ترکیہ پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 انہوں نے پارلیمانی سفارتکاری کو دونوں ممالک کو قریب لانے کا اہم ذریعہ قرار دیا۔

Read Previous

افغانستان سے صرف دہشت گردی پر اختلاف، برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں: آرمی چیف پاکستان

Read Next

ترکیہ کے سفیر کی چیئرمین پیمرا سے ملاقات، میڈیا تعاون پر بات چیت

Leave a Reply