ترکیہ کے وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر یوسف تکین نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملتان میں پاک-ترک معارف انٹرنیشنل سکولز کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا۔ یہ سکول ترک معارف فاؤنڈیشن سے وابستہ ہے، جو دنیا بھر میں ترکیہ کی ممتاز تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔
ترکیہ کے وزیر تعلیم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، یہ کیمپس نہ صرف پاکستان میں ترکیہ کی تعلیمی سرمایہ کاری ہے، بلکہ دونوں ممالک کے درمیان قدیم دوستی، پائیدار بھائی چارے اور مشترکہ تہذیبی اقدار کا روشن اظہار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ، ہمارے عالمی تعلیمی پروگرامز، جو صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں انسانیت کے حق میں دنیا میں مداخلت کرنے کا ایک عملی اظہار ہیں، عالمی برادری کے لیے ایک نمونہ پیش کرتے ہیں ، ہمارے تعلیمی ادارے انسانیت کی خدمت کے لیے کام کرتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ،پاک- ترک معارف انٹرنیشنل سکول کے افتتاح پر آپ سب کو تاریخی شہر ملتان میں خیر مقدم اعزاز کی بات ہے، ترکیہ کے وزیر تعلیم کی موجودگی دونوں قوموں میں گہری اور پائیدار دوستی کی علامت اور باعث فخرہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ، ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تکین کی قیادت اور لگن ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے، معارف فاؤنڈیشن کے معزز اراکین کو بھی دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں –
مریم نواز نے کہا کہ، انتھک کوششوں نے ترک معارف فاونڈیشن کو حقیقت کا روپ دیا ہے، تعلیم اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے ترک معارف فاونڈیشن کی کاوشیں پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وژن کی عکاس ہیں۔
تقریب کے اختتام پر، ترکیہ کے وزیر تعلیم نے تقریب میں تعاون اور شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ، یہ کیمپس پاکستان کے عوام، طلباء اور ترک معارف فاؤنڈیشن کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
