turky-urdu-logo

ترکیہ میں اتحاد و یکجہتی دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خاتمے سے ہی ممکن ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

’10 جنوری یوم صحافی’ کے موقع پر پارلیمانی صحافیوں کی ایسوسی ایشن کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورتلمش نے کہا کہ، ملک میں اتحاد اور بھائی چارہ صرف دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے مکمل خاتمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ، ترکیہ کا سب سے اہم مقصد اتحاد و یکجہتی کا قیام ہے، جو صرف اس وقت ممکن ہوگا جب ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا جائے گا۔

نعمان قورتلمش نےاس بات پر  زور دیتے ہوئے کہا کہ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پہلا قدم PKK کا خاتمہ اور دہشت گردوں کے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے جمہوری اصولوں کے مطابق اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ان  کا مزید کہنا تھا کہ، ترکیہ کی  سرحد پار دہشت گردی کے خلاف اپنی  جنگ جاری ہے۔ PKK\YPGکو ہتھیار ڈالنے کی اپیل پر عمل کرنا چاہیے، لیکن اگر وہ اس اپیل کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہیں، تو ترک حکومت ان کے خلاف تمام ضروری اقدامات کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

Read Previous

ترکیہ کے وزیر تعلیم ڈاکٹر یوسف تکین کا ترک معارف فاؤنڈیشن اسکول، لاہور کا دورہ، انتظامی ماڈل کا جائزہ

Read Next

ہم ایسے ممالک کی پرواہ نہیں کرتے جو امریکہ کے سہارے شام میں سر گرم ہیں، وزیر خارجہ خاقان فیدان

Leave a Reply