ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی صدر میرجانا سپالجارک ایگر نے کہا کہ، وہ ترکیہ کے ساتھ تعاون میں ایک نیا باب کھولنے کی منتظر ہیں۔ ایگر نے انقرہ کے اپنے پہلے دورے کے دوران ترکیہ کے وزارت خارجہ اور ترک ہلال احمر کے حکام سے ملاقات کی۔
ایگر کا یہ دورہ دنیا بھر میں تنازعات والے علاقوں میں مصائب کو کم کرنے میں انسانی امداد اور بین الاقوامی انسانی قانون کے اہم کردار کی طرف توجہ مبذول کرانے کا ایک اہم موقع تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ، لبنان اور شام کا دورہ کرنے کے بعد ان کا ترکیہ کا دورہ عالمی سطح پر انسانی امداد کی ضرورتوں کو مزید اجاگر کرنے کے لیے تھا۔
ایگر نے کہا کہ، دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور ان کے شہری زندگیوں پر تباہ کن اثرات کے دوران ترکیہ نے طویل عرصے سے مصائب کو کم کرنے اور بین الاقوامی انسانی قانون کے احترام کو مضبوط بنانے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے ترک ہلال احمر کے ساتھ مضبوط تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ، میرے لئے یہ ایک خوشی کی بات ہے کہ، ہم اپنے تعاون کو مزید گہرا بنانے کی سمت میں کام کریں گے۔
