ترکیہ کے وزیر تعلیم عرفان نذیر اوغلو نے آج پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں واقع عظیم الشان بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے علامہ اقبال کی فکر، جدوجہد سے بھرپور زندگی اور ان کے علمی و فکری خیالات کو خراج عقیدت پیش کی۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ، علامہ اقبال کی فکر نے مختلف جغرافیوں میں بسنے والے عوام کے لیے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا اور انہیں مشترکہ خیالات کا ترجمان بنایا۔ انہوں نے علامہ اقبال کو محبت اور احترام کے ساتھ یاد کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کی قبر پر پھول چڑھائے۔
