turky-urdu-logo

صدر ایردوان اور صدر علیئوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان  اور آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر ایردوان نے گفتگو کے دوران کہا کہ ، ‘دو حکومتیں، واحد ملت’ کے اصول کے تحت ترکیہ اور آذربائیجان  کے درمیان ہر شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔  جنوبی قفقاز میں قیام امن کے لیے ترکیہ کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ترکیہ ہمیشہ آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پربھی  اتفاق کیا۔

Read Previous

شام کو دہشت گردی سے پاک کرنا ضروری ہے: ترکیہ کے مندوب احمد یلدز

Read Next

انسداد دہشتگردی عدالت سے بری ملزم کو فوجی عدالت سے سزا ہو رہی ہے: سپریم کورٹ آف پاکستان

Leave a Reply