turky-urdu-logo

شام کو دہشت گردی سے پاک کرنا ضروری ہے: ترکیہ کے مندوب احمد یلدز

ترکیہ کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب احمد یلدز نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے شام سے متعلق اجلاس میں کہا ہے کہ،  شام کی سرزمین کو دہشت گرد تنظیموں، بالخصوص پی کے کے/وائی پی جی اور داعش سے پاک کرنا ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ،  جب تک علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے/وائی پی جی شام میں موجود ہے، ملک میں امن اور خوشحالی کا قیام ممکن نہیں۔

احمد یلدز کا مزید کہنا تھا  کہ ،شام کے قدرتی وسائل، جن پر فی الوقت پی کے کے/وائی پی جی کا کنٹرول ہے، شامی عوام کو واپس کیے جانے چاہیے ،تاکہ ملک کی حقیقی ترقی ممکن ہو سکے۔  ایک پرامن، مستحکم اور متحد شام کی تشکیل کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین شرط ہے۔

احمد یلدز نے عالمی برادری سے شام پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کی اپیل کی، تاکہ وہاں کے عوام کی مشکلات کم ہو سکیں اور بحالی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ، پابندیاں نہ صرف شامی عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں، بلکہ قیام امن کی راہ میں بھی رکاوٹ ہیں۔

اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے معاون سیکرٹری جنرل برائے ہنگامی امداد ٹام فلیچر نے بھی شام کی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ، ترکیہ کی سرحد سے شام جانے والی انسانی امداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کا مقصد وہاں کے متاثرہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اجلاس میں دونوں رہنماؤں نے شام کے عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی، دہشت گردی کے خاتمے، اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔

Read Previous

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو ترکیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے: صدر ارسین تاتار

Read Next

صدر ایردوان اور صدر علیئوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال

Leave a Reply