
ترکیہ نے چین کے خود مختار علاقے تبت میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین، چینی حکومت، اور عوام سے دلی تعزیت کی گئی ہے ،جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ، ترکیہ اس مشکل وقت میں چین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ، گزشتہ روز تبت میں آنے والے 7.1شدت کے زلزلے کے باعث 126 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے, جبکہ 188 زخمی ہوئے ہیں۔