پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحافت کے مستقبل، آزادی صحافت اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے آزادئ صحافت کو یقینی بنانے کے لیے ترکیہ اور پاکستان کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔
