
ترکش کوارڈینیشن اینڈ کارپوریشن ایجنسی (ٹکا) کے تعاون سے جامعہ کراچی اساتذہ کے لیے جدید طرز کی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ترک قونصلر جنرل کراچی جمال سانگھو، ٹکا کے سربراہ ڈورسن علی یاساگا اور ٹکا کراچی کے کوارڈینیٹر خلیل ابراہیم نے شرکت کی۔

ٹکاکے سربراہ ڈورسن علی یاساگا نے دُنیا بھر میں ٹکا کے تعلیمی پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا، اور کہا کہ جامعہ کراچی کے شعبہ ایجوکیشن میں قائم کی گئی یہ کمپیوٹر لیبارٹری اساتذہ کو تربیت دینے میں معاون ثابت ہوگی۔

قونصلر جنرل جمال سانگھو اور ٹکا کے سربراہ ڈورسن علی یاساگا نے مل کر لیبارٹری فیکلٹی ممبران کے حوالے کی۔ قونصلر جنرل جمال سانگھو نے برادر ملک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقن دہانی کروائی ۔