
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ان کی خواہش ہے، کوئی مسلمان ملک ایٹمی طاقت نہ بنے۔”اُنہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان بہانہ ہے، اِن کا اصل نشانہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام ہے۔”
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ "ہماری اندرونی سیاست پر امریکا سے بیانات آ رہے ہیں، یہ بیانات صرف بہانے ہیں، ان لوگوں کو پاکستان کی جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں۔”
سندھ کے شہر گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ” بینظیر کو شہید کرنے والوں کو غلط فہمی تھی کہ عوام کی آواز ہمیشہ کے لیے دب جائے گی، بینظیر کو شہیدکرنے کے بعد سیاسی کٹھ پتلیوں کو ملک پر مسلط کیا گیا، سیاسی کٹھ پتلیاں ایٹمی اثاثوں پر سودے بازی کے لیے بھی تیار رہتی ہیں۔”