turky-urdu-logo

اللہ کے بعد ہمیں ترکیہ پر اعتماد ہے: وزیرِ اعظم لبنان

لبنان کے وزیرِ اعظم نجیب میقاتی نے بدھ کے روز ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ، "جنگ کے بعد ہمیں یہ احساس ہوا، کہ ہمیں اللہ کے بعد ترکیہ پر اعتماد کرنا چاہیے۔”

اُنہوں نے مزید کہا کہ "لبنان کو اسرائیلی حملوں نے شدید نقصان پہنچایا، جس میں ہمارے دوست ملک ترکیہ نے ہمارا ساتھ دیا،” اُنہوں نے مزید کہا کہ "گزشتہ ماہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔”

اُنہوں نے مشرقِ وسطیٰ اور لبنان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” ترکیہ اور دیگر عرب ممالک کی طرف سے دکھائی گئی یکجہتی ان مشکل وقتوں میں ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ترکیہ نے ہمیشہ لبنان کی صورت حال پر قریب سے نظر رکھی ہے اور اس کی حمایت ہمارے لیے انتہائی قابلِ قدر ہے۔”

Read Previous

کرد ریاست اور اسرائیلی خواہش

Read Next

شام کی صورتحال: امریکی پراکسیز کی شکست!

Leave a Reply