پاکستان کی معروف جامع یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور میں "مولانا رومیؒ کی اکیسویں صدی میں اہمیت” کے عنوان سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ترک قونصلر جنرل لاہور علی ارباش، معروف فارسی دان اور پروفیسرخواجہ معین نظامی اور بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر شہیر الٰہی سمیت متعدد اہم شخصیات اور طلباء نے شرکت کی۔

ترک قونصلر جنرل لاہور ڈاکٹر علی ارباش نے شرکاء کو مولانا رومیؒ کی عظیم شاعری، اور صوفیانہ طرزِ زندگی کے بارے میں آگاہ کیا، اُنہوں نے کہا کہ” رومی ؒ محبت ، برداشت اور اتحاد کا مینار تھے، اُنہوں نے ہمیں مشترکہ انسانیت کو اختلافات پر فوقیت دینے کا سبق دیا، یہی پیغام آج کی صدی میں بھی اہم ہے۔”
ڈاکٹر علی ارباش نے اپنے خطاب میں مولانا رومیؒ کے متعدد اشعار کا ترجمہ بھی پیش کیا۔
پاکستان کے معروف فارسی دان اور پروفیسر معین نظامی نے رومیؒ کے فلسفۂ عشق کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ "رومیؒ نے خدا کی تمام مخلوقات سے محبت کا پیغام دیا”۔ خواجہ معین نظامی نے مزید کہا کہ "مغرب میں آج کی صدی میں انسانوں کے ساتھ ساتھ، جانوروں سے محبت کا پیغام دیا جاتا ہے، لیکن مولانا رومیؒ نے ہمیں کئی صدیاں پہلے ہی یہ درس دیا تھا۔

ڈاکٹر شہیر نے رومیؒ کے صوفیانہ افکار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "مولانا رومیؒ آپ کو ہونے کا عمل سکھاتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ "رومیؒ روح کی بات کرتے ہیں، اور روح میں کی معرفت اور محبت کی تعلیمات دیتے ہیں،۔”
تقریب کے اختتام پر یو سی پی انتظامیہ کی جانب سے معزز مہمانوں کو شیلڈز سے نوازا گیا۔
