turky-urdu-logo

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو سے جماعت اسلامی خارجہ امور کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی کی ملاقات

جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائیریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی نے آج اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آصف لقمان قاضی نے ترک سفیر کو موجودہ سیاسی صورت حال میں جماعت اسلامی کے موقف سے آگاہ کیا۔

ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو نے کہا کہ 

پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی نوعیت بہت خاص اور منفرد ہے۔ ہم حکومتوں کے علاوہ عوامی سطح پر تعلقات مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

آصف لقمان قاضی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ترکیہ کے ساتھ عوامی سطح پر قدیم تعلقات ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کو دفاعی، اقتصادی اور بین الاقوامی امور میں مزید قریب آنا چاہئیے۔ پاکستانی قوم کا ترکیہ کے ساتھ جذباتی لگاؤ ہے۔

Read Previous

ترکیہ کے تھنک ٹینک "جہاں نما” کے زیرِ اہتمام "استنبول فورم ” اختتام پذیر، عالمی امن و انصاف اور مسلم اتحاد پر زور دیا گیا

Read Next

"مولانا رومیؒ کی اکیسویں صدی میں اہمیت” کے عنوان سے یو سی پی لاہور میں تقریب کا انعقاد، ترک قونصلر جنرل لاہور کی خصوصی شرکت

Leave a Reply