
ترک قونصل جنرل لاہور مسٹر علی ارباش نے پاک ترک معارف انٹر نیشنل سکولز و کالجز رائونڈ روڈ کا دورہ کیا۔
قونصلر جنرل نے سکول کی مختلف حصے دیکھے اور سہولیات کی تعریف کی۔
ترک قونصلر جنرل نے پاک ترک معارف اسکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کی کارکردگی کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
ترک قونصلر جنرل نے اسکول کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور اُن کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ پاک ترک معارف اسکول پاکستان میں ترکیہ کے اسکولز ہیں، جہاں بچوں کو اُردو اور ترکیہ میں پڑھایا جاتا ہے۔ یہ اسکولز پاکستان اور ترکیہ کے بچوں کو دونوں ممالک کی ثقافتی ہم آہنگی سے روشناس کرواتے ہیں، اور ان کی تربیت کرتے ہیں۔