turky-urdu-logo

ترکیہ نے شامی فوج کو تربیت کی پیشکش کر دی

شام میں اسد حکومت کا تختہ الٹنے والے باغی گروپ ہئیت التحریر الشام اور سیرین نیشنل آرمی کو ترکیہ کی جانب سے عکسری تربیت کی پیشکش کی گئی ہے.

ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گولیر نے اتوار کے روز کہا کہ ان کا ملک شام کی اسلام پسندوں کی قیادت والی حکومت کو فوجی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اگر وہ اس کی درخواست کرتے ہيں۔

گولیر نے مزيد کہا کہ نئی قیادت کو ‘ایک موقع‘ دیا جانا چاہیے اور یہ کہ ترکیہ ضرورت پڑنے پر ‘ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے‘۔ شام کی خانہ جنگی کے دوران سفارتی مشن کے بند ہونے کے ترکیہ نے 12 سال بعد ہفتے کے روز دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔ انقرہ کی حکومت شامی تنازعے میں ایک اہم کھلاڑی ہے۔

Read Previous

ترکیہ اور قطر کے درمیان گیس پائپ لائن بحال ہوگی: ترک وزیرِ توانائی

Read Next

16 دسمبر 2014، جب پاکستان کے ایک اسکول میں 114 بچوں سمیت 150 لوگ شہید ہوئے

Leave a Reply