پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیرِ اطلاعات پاکستان عطاء اللہ تارڑ نے ترکیہ کا دورہ کیا۔ وزیرِ اطلاعات پاکستان نے ترکیہ کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن فخرالدین آلتون سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیرِ اطلاعات پاکستان نے ترکیہ کے ڈراموں ، خاص طور پر ٹی آر ٹی کے ڈراموں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں اِن ڈراموں کو لوگ بے حد پسند کرتے ہیں۔ ملاقات میں ترکیہ کے سرکاری ٹیلی وژن ٹی آرٹی کی مشترکہ نشریات سمیت ارطغرل غازی جیسے ڈرامے پاکستان میں دکھانے پر دونوں ممالک میں اتفاق ہوا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ "ہمیں نوجوان نسل کو پاکستان اور ترکیہ کے مابین تاریخی تعلقات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔”
عطاء اللہ تارڑ نے ترکیہ کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی
