turky-urdu-logo

13 سال بعد حلب، دمشق اور حمص کی سڑکوں پر لوگ مسکراتے ہوئے نظر آئے: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد آج شامی عوام مستقبل کے حوالے سے پر امید ہیں۔ اُنہوں نے ہفتے کے روز جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "سالوں بعد پہلی مرتبہ حلب، حمص اور دمشق کی سڑکوں پر مسکراتے ہوئے نظر آئے۔”

واضح رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان شام میں بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد شام کے حوالے سے سفارتی سرگرمیوں کو تیز کر رہے ہیں۔ اِسی سلسلے میں جمعہ کے روز اُنہوں نے امریکہ ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کے سیکرٹری انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کی۔

Read Previous

شام میں 12 سال بعد ترکیہ کا سفارتخانہ بحال

Read Next

بشارالاسد نے ایران اور روس کی حمایت کھونے کے بعد شام چھوڑا: ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply