
17ویں عالمی اردو کانفرنس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کے برادرانہ تعلقات، اور ثقافتی ہم آہنگی پر گفتگو کرنے کے لیے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترک قونصلر جنرل کراچی جمال سانگھو اور ترکیہ کے ثقافتی ادارے یونس ایمرے کے سربراہ ڈاکٹر خلیل طوقار نے شرکت کی.
اس سیشن میں ترک قونصلر جنرل کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا. ترک قونصلر جنرل جمال سانگھو نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی روابط، ثقافتی ہم آہنگی اور برادرانہ تعلقات پر گہری روشنی ڈالی.
اُنہوں نے اپنی تقریر میں یہ بات باور کروانے کی کوشش کی پاکستان اور ترکیہ کی صوفی روایات اور ثقافت کافی ملتی جلتی ہے.
عالمی اردو کانفرنس میں یونس ایمرے ثقافتی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر خلیل طوقار نے بھی دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے روابط پر بات کی اور دونوں ممالک کی ثقافت اور تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی.
سیشن میں شرکت کے بعد ترک قونصلر جنرل اور یونس ایمرے کے سربراہ نے پاکستان کی متعدد سیاسی، ادبی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کی