معروف ترک اداکار اور ترکیہ کے تاریخی ڈرامے "ارطغرل” کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان نے کینیڈا میں ہونے والے "ریڈ سی فلم فیسٹیول” میں ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ارطغرل کو عالمی سطح پر پذیرائی مِلی لیکن جِس طرح پاکستانی مداحوں نے اِس کردار سے محبت کی، وہ قابلِ ستائش ہے.”
اُنہوں نے مزید کہا کہ "دُنیا کے مختلف خطوں میں ناظرین ایک جیسے ہو سکتے ہیں، لیکن پاکستان میں یہ محبت بالکل منفرد ہے”.
ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار نے مزید کہا کہ” پاکستانی ناظرین نے تاریخی کرداروں جیسے ارطغرل کے لیے اپنے دلوں میں خاص جگہ بنائی ہوئی ہے، اور انہوں نے اس منصوبے کو ترکیہ سے باہر کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔”
