ترکیہ کی دفاعی صنعت میں اہم کامیابی۔ جنگی ڈرون بیرکتار ٹی بی 2 نے 10 لاکھ گھنٹے پروازوں کا سنگِ میل عبور کر لیا۔
بیرکتار ٹی بی 2 ترکیہ کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ جنگی ڈرون ہے ، جو 2014 میں ترکیہ کی ائیرفورس میں شامل ہوا۔کمپنی کے مطابق ، اِس کامیابی کی بنیاد اِس کی بہترین کارکردگی ہے۔
بیرکتار ٹی بی 2 نے اپنے آغاز سے اب تک 15 کروڑ کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کیا ہے، جو اس کی جدید ٹیکنالوجی، قابل بھروسہ ڈیزائن، اور کم لاگت کا مظہر ہے۔ یہ خصوصیات اسے دنیا بھر کی افواج اور دفاعی آپریشنز کے لیے ایک پسندیدہ انتخاب بناتی ہیں۔
