turky-urdu-logo

2024 صحافیوں کے لیے جان لیوا سال رہا، 104 صحافی قتل ہوئے: انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے منگل کے روز عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، کہ 2024 صحافیوں کے لیے ” جان لیوا” سال رہا جِس میں 104 صحافی قتل ہوئے۔عالمی ادارے کے مطابق نصف سے زائد صحافیوں کا تعلق غزہ سے تھا۔

آئی ایف جے کے جنرل سیکرٹری نے اے ایف پی کو بتایا کہ کہ 2023 کہ مقابلے میں یہ تعداد کم ہے، تاہم پھر بھی یہ صحافیوں کے لیے بدترین سالوں میں سے ایک ہے۔

تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق، 2024 میں 55 فلسطینی صحافی اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کے دوران جاں بحق ہوئے۔

"7 اکتوبر 2023 کو جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 138 فلسطینی صحافی قتل ہو چکے ہیں،” تنظیم نے انکشاف کیا۔ تنظیم کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے بعد ایشیا میں سب سے زیادہ صحافی مارے گئے۔

Read Previous

ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت لیا

Read Next

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ جمعہ کو ترکیہ کا دورہ کریں گے

Leave a Reply