turky-urdu-logo

ٹالین فلم فیسٹیول میں ترکیہ کی فلم نے 2 ایوارڈز اپنے نام کر لیے

ترکیہ کے ہدایتکار سیف الدین توقماک کی نئی فلم ” خرگوشوں کی سلطنت” نے 28ویں ٹالین بلیک نائٹس فلم فیسٹیول میں 2 بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔ ہدایتکار سیف الدین کو اِس فلم پر ” بہترین سکرین پلے” اور”بہترین سینماٹوگرافی ” کا ایواڈ ملا۔

ٹالین بلیک نائٹس فلم فیسٹیول شمالی یورپ کے سب سے معتبر فلم ایونٹس میں شمار ہوتا ہے۔”دی ایمپائر آف ریبٹس” کی نمائش اِس فلم فیسٹیول میں منعقد ہوئی جہاں ججز اور ناظرین کی جانب سے اِسے سراہا گیا۔

بغاوت کی کہانی

مسعود نامی ایک شخص خرگوشوں کو گرے ہاؤنڈ ریسنگ سے بچانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔ یہ کہانی ترکائی کھنڈرات میں ایک پناہ گزین کی پناہ گاہ کو تشکیل دینے کی جدوجہد کو دکھاتی ہے۔ فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر سیف الدین توقماق نے اِس فلم کو ” بغاوت کی کہانی ” قرار دیا ہے۔

یہ فلم 2025 کو ترکیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Read Previous

آسکر کے لیے نامزد ترکیہ کی فلم ” حیات” پیرس میں نمائش کے لیے پیش

Read Next

ترکیہ کے خوبصورت سیاحتی مقام میں شیشے کی بوتلیں فن پاروں میں بدل دی گئیں

Leave a Reply